جہانگیر بدر مرحوم مخلص جمہوریت پسند اور سچے جیالے تھے: چیئرمین  پی پی

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی آٹھویں برسی پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا وہ ایک مخلص جمہوریت پسند اور سچے جیالے تھے۔جہانگیر بدر مرحوم کی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے نظریات اور پارٹی سے طویل و غیر متزلزل وابستگی مشعلِ راہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنے مرحوم ساتھی کی یاد کو جمہوریت، سماجی انصاف، اور مساوات کے اصولوں کو فروغ دے کر زندہ رکھیں۔ 

ای پیپر دی نیشن