خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سینڈیکیٹ اجلاس ،ایجنڈا پیش ،نصاب کی منظوری  

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری ضیاء اللہ شاہ، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس، ڈپٹی سیکرٹری بجٹ حماد الرب و دیگر افسران نے شرکت کی۔ وڈیو لنک کے ذریعے وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد عمر، فیکلٹی ممبران و سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔ متعلقہ افسران نے سینڈیکیٹ اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کو میڈیسن میں سوشل سائنسز کے نصاب کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کو مختلف پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کرنے کی منظوری دی گئی اور سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کو ڈپلومہ رولز کی بھی منظوری دی گئی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کو جلد الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں معیاری ریسرچ کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔طبی درسگاہوں کے مالی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب سرکاری طبی درسگاہوں میں طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن