لاہور(نیوز رپورٹر)وائی ڈی اے سر گنگارام ہسپتال لاہور کی منتخب کابینہ نے صدر ڈاکٹر عثمان گجر، چیئرمین ڈاکٹر ارسلان مرزا، جنرل سکرٹری ڈاکٹر اشنا نایاب کی زیر قیادت وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل ( تمغہ امتیاز، صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی) سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رجسٹرار ایف جے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم،ڈین آف سرجری پروفیسر ڈاکٹر عمران اسلم اور پروفیسر ڈاکٹر قمر اشفاق،ڈاکٹر شبیرچوہان بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے ڈاکٹر عثمان گجر کو وائے ڈی اے سر گنگارام ہسپتال کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ وائی ڈی اے کی منتخب کابینہ نے وی سی کو ایف جی ایم یو کے MS/MD پی جی آز کے مسائل کے متعلق بتایا۔ ان مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ synopsis کا ہے، جسکی وجہ سے ہر PGR پریشان ہے۔ وی سی کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی کس طرح بورڈز کے نام پر PGRS کا استحصال کر رہی ہے۔ ان سے گزارش کی گئی کہ BOF میں ٹاپک اپرول کے بعد PGRS کو IMM میں بیٹھنے دیا جائے،جبکہ BOS کے بعد ٹاپک کو NOC دیا جائے کہ یہ ٹاپک اب کسی بورڈ سے ریجکٹ نہیں ہو گا۔ اس پر وی سی نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں یونیورسٹی کے پروفیسرز اور وائی ڈی اے کے نمائندے دونوں ہوں گے۔ یہ کمیٹی اپنی رپورٹ ایک ماہ کے اندر اندر وی سی کو دے گی۔ میل Pgrs ہاسٹل کا مسئلہ بھی وی سی کے سامنے پیش کیا گیا، صدر وائی ڈی اے نے یونیورسٹی کی ماضی میں بنائی گئی ہاسٹل کمیٹیوں کا حوالہ دیا کہ آج تک ان کمیٹیوں کی کوئی رپورٹ نہیں آئی۔ اس پر وی سی نے کہا میل پی جی آر ایس ہاسٹل کا مسئلہ جنگی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ڈریم لینڈ ہاسٹل کی تزئین وآرائش اور میس ہال کی تعمیر کا مسئلہ بھی زیر غور آیا، اس کے لئے بھی ایک کمیٹی تشکل دی گئی، جس میں وائے ڈی اے ممبرز کو ان بورڈ لیا جائے گا۔ House officers ,PGRS لائبریری کے لئے بھی وی سی نے ایک مثبت جواب دیا، اس کیلئے بھی رجسٹرار یونیورسٹی کو ہدایات جاری کئی گئیں۔ تمام شرکاء اس بات پر متفق تھے کہ PGRS کو بہتر ٹریننگ اور سہولیات کیلئے ایسی میٹنگز کا ہونا ضروری ہے،جس میں یونیورسٹی انتظامیہ اور PGRS کی منتخب جماعت کے لوگ موجود ہوں۔ آخر میں صدر ڈاکٹر عثمان گجر نے وی سی ایف جے ایم یو کا شکریہ ادا کیا۔
وائی ڈی اے وفد کی وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات،مسائل پیش
Nov 15, 2024