لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز نے نئے تعینات ہونیوالے ممبرمحمد صدیق شیخ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے دیگر ممبران اور افسران بھی موجود تھے۔ نئے تعینات ہونیوالے ممبر محمد صدیق شیخ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔ ان کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔ انہوں نے حلف لیا کہ وہ ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر میرٹ پر بھرتیوں کو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین پی پی ایس سی نے کہا نئے ممبرکی تعیناتی سے کمیشن کے ذریعے سرکاری بھرتیوں کا عمل تیز ہوگا اور ان کے تجربے کی روشنی میں امیدوارں کی سہولت کیلئے مزید اقدامات کرنے میں آسانی ہو گی۔