میران شاہ: فتنۃ الخوارج کے ایک گروہ کا دوسرے پر خودکش حملہ، کمانڈر سمیت 5 ہلاک، متعدد شہری بھی جاں بحق

میران شاہ (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی)  طالبان کے دھڑے نور ولی گروپ کے حافظ گل بہادر گروپ کے میران شاہ مرکز پر خودکش حملے میں جیش عمری گروپ کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ حملے میں خواتین و بچوں سمیت کئی شہریوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ فتنہ الخوراج کے اندرونی اختلافات میں شدت سامنے آ گئی۔ 13 اور 14 نومبر 2024ء  کی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے گاؤں تپی کی ایک مسجد میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں قریبی مکانات منہدم ہوگئے۔ دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق جبکہ جیش عمری گروپ کے 5 اہم دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔ حملے میں تین خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ تین بچوں سمیت چار افراد پر گھر کی چھت گرگئی۔ 14 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور حافظ گل بہادر گروپ کے درمیان دشمنی اور تنازع شدت اختیار کر گیا۔ کل رات ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے تپی میں خارجی نور ولی گروپ کی طرف سے حافظ گل بہادر گروپ کے مرکز پرخود کش حملہ کیا گیا۔  صبح حکیم خیل گاؤں میں خارجی گل بہادر گروپ نے خارجی نور ولی محسود کے اہم کمانڈر ظفرالدین عرف مخلص کو جہنم واصل کردیا۔

ای پیپر دی نیشن