اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایمپلائیز فیڈریشن آف پاکستان سینٹرل ریجن کے سربراہ میاں اکرم فرید نے کہا ہے لیبر کے عالمی معیار کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ پیشہ ورانی سیفٹی اور صحت کا بھی تحفط ہونا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سہ فریقی نیشنل لیبر کانفرنس میں کیا جس کا اہتمام انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور وزارت اوورسیز پاکستانی نے کیا تھا، کانفرنس کے اختتام پر پیشہ ورانہ سیفٹی اور ہیلتھ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ کانفرنس سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز چوہدری سالک حسین نے بھی خطاب کیا اور آئی ایل او اور کانفرنس کے شرکاء کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اکوپیشنل سیفٹی اور ہیلتھ کے معیارات پر عمل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے اور محنت کشوں کے لیے کام کرنے کے ماحول کو بہتر بنایا جائے گا۔
محنت کشوں کے لئے کام کے ماحول کو بہتر بنایا جائے گا: چوہدری سالک حسین
Nov 15, 2024