کراچی (آئی این پی )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے صارم برنی کی اہلیہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔انسانی سمگلنگ اور دستاویزات میں رد و بدل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔