فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) امیر زادی نے شوہر کے ساتھ مل کر کمسن گھریلو ملازمہ کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا، سی پی او نے نوٹس لے لیا، تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس رپورٹ کے مطابق اللہ دتہ نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے غربت کے باعث اپنی آٹھ سالہ بیٹی ایمان فاطمہ کو ایک ماہ قبل کینال روڈ پر واقع ایڈن ایگزیکٹو کے رہائشی شیخ جواد کے گھر میں ملازمہ رکھوایا تھا، گزشتہ روز بیٹی کو ملنے گیا تو شیخ جواد نے پہلے تو بیٹی کو ملوانے سے انکار کر دیا بعدازاں منت سماجت کر کے بیٹی کو ملا تو اس کے جسم پر تشدد کے نشان تھے، ایمان فاطمہ نے بتایا کہ شیخ جواد اور اس کی بیوی بسمہ بی بی آئے روز اسے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی مدینہ ڈویژن کو ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
فیصل آباد:ملزمہ کا شوہر کیساتھ مل کرملازمہ پر تشدد
Nov 15, 2024