پیر محل(نامہ نگار) کار حادثہ کا شکار 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیل کے مطا بق گائوں 323گ ب کے مکین محمد جمیل اور محمد عاصم کار میں سوار اسلام آباد سے واپس گھر آرہے تھے کہ کلر کہار کے قریب کار مبینہ تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکر آئل ٹینکر سے جا ٹکرائی۔ محمد جمیل اور محمد عاصم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ عبدالشکور شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ریسکیو ٹیم نے کار کی باڈی کاٹ کر نعشوں کو باہر نکالا۔