درجنوں وارداتوں میں شہری لٹ گئے‘ننکانہ مزاحمت پر کارسوار قتل 

لاہور‘ننکانہ ‘واربرٹن(نامہ نگاران)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے ‘ زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلیں، گاڑیاں دیگر سامان لوٹ لیا۔ننکانہ میں ڈکیتی کی واردات ، پانچ نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کی کار پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ہوگیا‘ کار کی سکرین ٹوٹ گئی ، ڈاکو ساڑھے چار لاکھ روپے سے زائد کی نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے۔گذشتہ رات ضلع لاڑکانہ (سندھ) کا رہائشی4 بچوں کا باپ راجیش کمار اپنے دوست دولت رام اورفیملی کے ہمراہ کارنمبرLRZ-3658 پر لاہور سے ننکانہ صاحب آرہا تھا۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں آصف کے گھر سے5لاکھ55ہزار‘ زیورات،گارڈن ٹاؤن فرید کی فیملی سے ساڑھے 4لاکھ ‘زیورات ‘ موبائل فون،ٹاؤن شپ میں یاسر سے ایک لاکھ 78 ہزار‘ موبائل فون،مانگا منڈی میں صغیر جبکہ ہربنس پورہ میں اشرف سے موٹر سائیکلیں ہزاروں ‘ موبائل فون،وحدت کالونی میں اعظم سے32ہزار‘ موبائل فون،شفیق آباد میں ندیم سے21ہزار ‘سندر میں محمد قاسم سے10ہزار‘ موبائل فون،ملت پارک میں فاروق سے6 ہزار ‘موبائل فون،مزنگ  میں ریحان سے4 ہزار‘ موبائل فون،گلشن راوی میں طارق 2 ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا۔چوروں نے باغبانپورہ، برکی،جنوبی چھاؤنی ‘ نصیر آباد میں 4 کاریں،لٹن روڈ اور چوہنگ کے علاقوں سے 2 رکشے جبکہ شالیمار، مزنگ،نولکھا،مصطفی آباد،راوی روڈ، ساندہ،ساندہ،گڑھی شاہو ‘ شفیق آباد سے 9 موٹرسائیکلیں چوری کرلی۔

ای پیپر دی نیشن