کلر سیداں (نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں یہ ہرگز نہیں چاہتیں کہ ملک میں دیانتدار اور صالح قیادت اقتدار میں آئے۔ انہیں ایسے لوگ درکار ہیں جو خود بھی کھائیں اور انہیں بھی کھلائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب دستار فضیلت سے خطاب میں کیا۔ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دین کی طلب اور تڑپ تک یہ سمجھ نہیں آتا دینی علوم کا حصول خوش بختی کی علامت ہے۔ ملک میں دینی مدارس کا کردار نمایاں اور کلیدی ہے جو دین اسلام کی ترویج اور امت کی اصلاح میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنکوں سے قرضے لے کر معاف کروانے والوں میں ہمارا کوئی بھی ساتھی شامل نہیں۔