لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے 6حلقوں میں الیکشن رکوانے کی ایک سال پرانی درخواستیں خارج کردیں۔لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے 6حلقوں میں الیکشن رکوانے کی ایک سال پرانی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے اعجاز شاہ اور فرخ حبیب کی درخواستوں پر سماعت کی،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ یہ درخواستیں غیرموثر ہو چکیں، اب تو عام انتخابات بھی ہو گئے ہیں،لاہور ہائیکورٹ نے درخواستیں غیرموثر ہونے کی وجہ سے خارج کردیں۔
ہائیکورٹ،قومی اسمبلی کے 6حلقوں میں الیکشن رکوانے کی سال پرانی درخواستیں خارج
Nov 15, 2024