چارسدہ(این این آئی)چارسدہ میں اخون ڈھیری کے علاقے میں دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام سے تباہ موٹر سائیکل اور انسانی اعضاء ملے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹر سائیکل سوار شخص کے پاس دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا ہے۔ڈی پی او مسعود احمد کا کہنا ہے کہ پولیس وین پر دھماکا نہیں ہوا۔