بنوں: جائیداد کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

 بنوں(آئی ا ین پی )خیبرپی کے کے شہر بنوں میں جائیداد کے تنازع پر 2 فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد  قتل ہوگئے۔بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے لنڈی جالندھر میں 2 فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق سے 3 جبکہ دوسرے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، وجہ جائداد کا تنازعہ بتایا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن