ننکانہ صاحب ‘چک امرو (نامہ نگاران)سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی 03 روزہ تقریبات ننکانہ صاحب میں جاری ہیں ، 03 روزہ تقریبات کا آغاز اکھنڈ پاٹ کی رسم سے کیا گیا۔تقریبات میں شرکت کے لیے اندرون و بیرون ممالک سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کرتارپور میں یاترا کے لیے آیا کینڈین سکھ ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گیا۔مہندر سنگھ فیملی کے ہمراہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آیا تھا۔اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بر نہ ہوسکا۔سکھ یاتری پہلے ہی مختلف بیماریوں کا شکار تھا۔ترجمان ضلعی کے مطابق ہمسایہ ملک سے تقریبا تین ہزار سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے ہیں ‘ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جا رہا ہے۔ننکانہ صاحب آنے والے سکھ مہمانوں نے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کے دوران پاکستان کی تعمیر و ترقی ، سلامتی اور دنیا بھر میں امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کر رہے ہیں۔
بابا گورونانک کا جنم دن ا کھنڈ پاٹ کی رسم سے آغاز ‘3ہزار یاتر ی شریک
Nov 15, 2024