وزیر قانون کی گورنر بلوچستان اور رکن قومی اسمبلی جمال شاہ سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور رکن قومی اسمبلی جمال شاہ سے بلوچستان کے قانونی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں بلوچستان کے قانونی ڈھانچے، وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی و استحکام پر اثر انداز ہونے والے مختلف علاقائی معاملات پر گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے بلوچستان کے عوام کی بہتری کے لیے ان مسائل کو باہمی تعاون سے حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...