حافظ آباد: محکمہ تحفظ ماحولیات کی کارروائی‘بھٹہ مالکان کاٹیم پر تشدد

Nov 15, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)دھواں چھوڑنے والے بھٹہ کے خلاف کاروائی کے لیے جانے والی محکمہ تحفظ ماحولیات کی انسداد سموگ ٹیم پر بھٹہ مالکان اور ملازمین کا حملہ،انسداد سموگ ٹیم کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔پولیس نے بھٹہ مالکان ، منشی اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ ضلعی انتظامیہ نے بھٹہ سیل کر کے اینٹیں مسمار کر دیں۔ بھٹہ مالکان ملک عابد، ملک علی حسنین اور انکے منشی نصر اللہ سمیت نامعلوم مسلح افراد نے انسداد سموگ ٹیم کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض، اسسٹنٹ ڈائریکٹرتحفظ ماحولیات عبدالرئوف اور نوید احمد کی سربراہی میں انسداد سموگ ٹیم نے موقع پر جا کر دھواں چھوڑنے والے بھٹہ کو سیل کر کے اینٹیں مسمار کر دیں ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ انسداد سموگ کاروائیوں کے دوران 21 بھٹے سیل اور چار کو مسمار کیا گیا۔دھواں چھوڑنے اور بغیر زگ زیگ چلنے والے بھٹہ مالکان کو 16 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

مزیدخبریں