انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی نے جواب جمع کرانے کیلئے کمشن سے وقت مانگ لیا

Nov 15, 2024

 اسلام آباد(آئی ا ین پی )الیکشن کمیشن  آف پاکستان میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس ، پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگ لیا۔ انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت  الیکشن کمیشن کے دو رکنی کمیشن نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان اور دارخوستگزار اکبر ایس بابر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جواب جمع کروانے کے لیے کمیشن سے وقت مانگ لیا ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کو مزید وقت دے دیا۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں