ڈیرہ غازی خان(آئی این پی )ڈیرہ غازی خان میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی زرتاج گل کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔ایڈیشنل سیشن جج نے زرتاج گل کے خلاف پیسے لے کر نوکری کا جھانسہ دینے اور زمین پر قبضے کے مقدمے کی سماعت کی۔