اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اشتراک سے پاکستان میں تیل کے شعبے میں شفافیت اور عملی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکنالوجی کے نفاذ پر مرکوز ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ چیئرمین اوگرا نے زور دیا کہ ایک مضبوط ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مالیاتی نقصانات کو روکنے، احتساب کے نظام میں بہتری لانے اور اقتصادی استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
اوگرا کی ایف بی آر کے اشتراک سے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکنالوجی پر ورکشاپ
Nov 15, 2024