سٹاک مارکیٹ میں 836.5  پوائنٹس اضافہ، سونا ساڑھے 5  ہزار روپے تولہ سستا 

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 836.47 پوائنٹس بڑھ کر 94191.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح 270.15 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس29201.09 پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس آئی آل شیئرز انڈیکس 497.10 پوائنٹس بڑھ کر 60306.57 پوائنٹس اورکے ایم آئی 30 انڈیکس 998.10 پوائنٹس بڑھ کر 143648.15 پوائنٹس ہو گیا۔ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ1کھرب 16کروڑ 12لاکھ 31ہزار 19روپے بڑھ  کر 121 کھرب 52ارب 4کروڑ 35لاکھ 94ہزار 489 روپے ہو گیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹ اور عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم رہے۔ مقامی گولڈ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 5500روپے کی کمی سے 2لاکھ 66 ہزار 400 روپے رہ گئی جبکہ 10گرام سونے کے بھاؤ 4716 روپے گھٹ کر 2لاکھ 28ہزار 395روپے رہ گئے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بنک میں ڈالر 25 پیسے گھٹ کر 277.70 روپے رہا، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 6پیسے گھٹ کر 278.74 روپے ہو گیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 2.48 روپے کی کمی سے 293.74 روپے رہ گئی۔ اسی طرح 2.29 روپے کے خسارے سے برطانوی پائونڈ کی قدر 352.45 روپے رہی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید 74.16 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 75.96 روپے پر مستحکم رہی۔

ای پیپر دی نیشن