پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپی کے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سموگ کے حوالے سے خیبر پی کے حکومت بالکل الرٹ ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پشاور میں سموگ نے تاحال خطرناک حد عبور نہیں کی تاہم احتیاط کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ نے سموگ کے معاملے پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔