صوفی حمید کی شہادت: حکمران بے حس، ناکے، تحفظ دینے میں ناکام: حافظ نعیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی باجوڑ کے سیکرٹری جنرل صوفی محمد حمید کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سانحے کو حکومت اور ایجنسیوں کی مکمل ناکامی قرار دیا ہے۔ امیر جماعت نے کہا ہے کہ ہر دہشت گردی واقعے کے بعد حکومت بیان بازی اور طفل تسلی سے کام لیتی ہے۔ حکمران متاثرین سے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کے ناکے اور چھاؤنیاں عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ حکومت عوامی صبر کا امتحان نہ لے، عوام کو تحفظ فراہم کرے اور واقعے کے تمام محرکات فوری طور پر سامنے لائے، مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن