پی ٹی آئی کے جلسے جلوسوں پر پابندی نہ 9  مئی دہرانے  دیں گے، شرجیل میمن   

کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے  کہ پی ٹی آئی پورے ملک کو یرغمال بنانے کی کوشش کررہی ہے پی ٹی آئی کے جلسے جلوسوں پر پابندی نہیں لیکن نومئی دہرانے نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار   شرجیل  میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ۔انہوں نے کہا  بسوں کے غیرقانونی اڈوں کو ہٹا دیا گیا ہے،  ریڈلائن اوریلولائن پرتیزی سے کام جاری ہے، اورنج لائن بی آرٹی منصوبہ مکمل ہوچکا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ فری شٹل سروس شروع کروا دی ہے، ہیوی بسیں شہروں میں آکرٹریفک جام کاباعث بنتی تھیں، ٹریفک سسٹم بہترکرنیکی کوشش کی جارہی ہے، دسمبرکے آخرمیں گرین لائن بھی سندھ حکومت کے ہینڈ اوورہوجائیگی۔

ای پیپر دی نیشن