گنڈا پور کے احتجاج نورا کشتی، اسٹیبلشمنٹ ہر محاذ پر ہماری مدد کر رہی ہے: خواجہ آصف 

Nov 15, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گنڈا پور نے پچھلے جو بھی احتجاج کئے وہ نورا کشتی تھی، جو احتجاج پی ٹی آئی کرے گی وہ انتشار کی ایک کوشش ہو گی۔ گنڈا پور احتجاج سے غائب بھی بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوئے۔ انڈیکٹرز عوام کے سامنے ہیں کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی کی 75 فیصد سے زائد قیادت کمپرومائزڈ ہے، ان کا حال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر سے لوگوں نے پیسے لیکر مخبری کی۔ پی ٹی آئی کے جو سینیٹرز گرفتار ہوئے ان کی مخبری پارٹی کے اندر سے ہوئی۔ پی ٹی آئی کے سارے رہنماؤں کے بیانات صرف بڑھکیں ہیں۔ ہمارے دور میں ایک پیج پاکستان کیلئے ہے۔ اسٹیبلشمنٹ معیشت سمیت ہر محاذ پر ہماری کھلی مدد کر رہی ہے، کچھ پی ٹی آئی رہنما اتنے دلیر ہیں کہ وزیراعلیٰ کی پارٹی میں احتجاج میں آئے ہیں۔

مزیدخبریں