اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے باکو میں ایکیومن کلائمیٹ فنڈز فار پاکستان کی تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر خزانہ نے زرعی شعبے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا ذکر کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار اقوام زیادہ امداد کی مستحق ہیں۔ چھوٹے کسانوں کو امداد فراہم کرنے کیلئے فنڈز کو زیر استعمال لایا جائے گا۔
موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار اقوام زیادہ امداد کی مستحق: وزیر خزانہ
Nov 15, 2024