دبئی (نوائے وقت رپورٹ) ڈائریکٹر دبئی امیگریشن کرنل سالم بن علی نے کہا ہے کہ آخری لمحات، آخری مہینے، آخری ہفتے کا انتظار مت کریں۔ ویزا ایمنسٹی سکیم میں 31 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ غیر قانونی رہائش پذیر افراد فوری رابطہ کریں، اکتیس دسمبر کے بعد تارکین وطن سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ اگلے ماہ تعطیلات کی وجہ سے ائر ٹکٹس مہنگے ہو جائیں گے، وطن واپسی کا ٹکٹ مہنگا ہو سکتا ہے۔