باجوڑ (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری جنرل صوفی حمید کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ محمد حمید صوفی کو عنایت کلے پھاٹک کے مقام پر فائرنگ کرکے شہید کیا گیا، ملزم فرار ہو گئے۔