اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ  میں سات روز توسیع 

اسلام آباد (نیٹ نیوز) سات روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اعظم سواتی کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کر دی۔ بعد ازاں راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اعظم سواتی کو 21 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن