توڑ پھوڑ کیس، شبلی فراز کی ضمانت تشدد مقدمہ میں فیصل جاوید بری 

Nov 15, 2024

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظورکرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے صحافیوں اور کیمرہ مینز پر تشدد کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کو بری کرنے کا حکم جاری کر  دیا ہے۔

مزیدخبریں