اڈیالہ کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ،جیل سے نکلنے کیلئے لاشوں کی ضرورت ‘ عظمیٰ بخاری  

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں کہاں لکھا ہے کہ ایک صوبے کا وزیراعلی ہر مہینے فیڈریشن پر چڑھائی ،سرکاری مشینری اور عملے کو بطور جتھے استعمال کرے گا ،اگر ایک وزیراعلی کے عدالت میں پیشی سے سرکاری امور متاثر ہوتے تو وفاق پر حملے سے صوبے کی کونسی خدمت ہوتی ہے ؟۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جو پیسہ صوبے کی عوام کے فلاح بہبود پر خرچ ہونا چاہیے وہ جلسے اور احتجاج پر خرچ ہورہا ہے ،عدالت کو علی امین سے ان پیسوں کا بھی حساب لینا چاہیے،پچھلے8 ماہ سے خیبر پختوانخواہ کی عوام کیلئے ایک بھی فلاحی منصوبہ شروع نہیں ہوسکا،مریم نواز نے پنجاب میں 8 ماہ میں 84 نئے عوامی فلاح کے منصوبے شروع کیے ہیں۔ عظمی بخاری نے کہا کہ علی امین کو حکومت امور چلانے کیلئے مریم نواز کے ویژن سے سبق سیکھنا چاہیے،پنجاب کے منصوبوں کو کاپی کرنے کے اعلانات تو کیے جاتے عملی کارکردگی صفر ہے۔ انہوںنے کہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے،اڈیالہ جیل کے قیدی کو جیل سے نکلنے کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے،لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن