پاکستان کا غیر قانونی یورپ جانے والوں میں 5 واں نمبر   

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے ممالک میں پاکستان پانچویں نمبر پر آ گیا۔ 2022ء تک پاکستان غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 10 سرفہرست مملک میں شامل نہیں تھا۔ غیر قانونی ترک وطن کے بارے میں قومی کمشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) نے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 2021ء سے اکتوبر 2022ء کے دوران غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ دسمبر 2023ء تک 8778 افراد غیر قانونی طور پر یورپ گئے۔ سیاسی بے یقینی، دہشت گردی، مہنگائی، تعلیم کے مواقع کم ہونا اور روزگار کی کمی بھی غیر قانونی ہجرت کے اسباب ہیں۔ پاکستان کے شہری علاقوں سے غیر قانونی ہجرت کا رجحان زیادہ ہے۔ پاکستانی دبئی، مصر اور لیبیا کے ذریعے یورپ جانے والا نیا راستہ استعمال کر رہے ہیں۔ اس راستے سے 2023ء کی پہلی ششماہی میں 13 ہزار پاکستانی یورپ پہنچے اور 10 ہزار افراد واپس نہیں لوٹے۔

ای پیپر دی نیشن