لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت)رورل ہیلتھ سنٹر لدھیوالہ وارائچ کے ایس ایم او ڈاکٹر عمر فاروق نے ماہ اکتوبر میں سات ہزار سات سو مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کی تفصیل جاری کر دی ہے جس میں ایمرجنسی میں 566 مریضوں ڈینٹل کے شعبے میں 237 گائنی میں 414 خواتین مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا اسکے ساتھ ساتھ41 بچوں کی پیدائش کا عمل بھی نارمل ڈلیوری سے انجام پایا ۔جبکہ رات کو ایمرجنسی میںآنے والے 566 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔