گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر نوید احمد علی الصبح گڈ گورننس انیشٹیوز کے تحت جی ٹی روڈ ،سیٹلائیٹ ٹائون، حیدری روڈ ، ریس کورس روڈ، نگار انڈر پاس، بخاری روڈ پر صفائی ستھرائی، تجاوزات، ممنوع پلاسٹک کے بیگ کے استعمال اور سموگ کی روک تھام اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے دورے ۔صفائی سے متعلق مسائل فوری سی ای او جی ڈبلیو ایم سی ، فیلڈ افسران سے موقع پر ہی شیئرکئے اور انہیں شہریوں کی طرف سے پھینکے گئے کوڑا کرکٹ کو اٹھانے، گلی محلوں میں عملہ کو بروقت صفائی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بہترین میونسپل خدمات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے اور شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لے کر ان کا ازالہ کیا جائے، تاکہ شہر میں صفائی اور بلدیاتی خدمات کے معیار کو بلند کیا جاسکے۔انہوں نے دورہ کے دوران دوکانداروں سے ملاقات کی اور انہیں پابند کیا کہ وہ کوڑا کرکٹ باہر اپنی دوکانوں کے روڈز پر پھینکنے سے اجتناب کریں، تجاوزات کو خود رضا کارانہ طور پر ختم کریں بصوت دیگر انکے خلاف نہ صرف کاروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ انہیں بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ شہر کی صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنا جتنا جی ڈبلیوایم سی یا متعلقہ صفائی ادارے کا کام ہے اتنی شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام حکومت پنجاب کا انقلابی قدم ہے ۔
گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر کاگڈ گورننس انیشٹیوز کے تحت مختلف علاقوں کا دورہ
Nov 15, 2024