حافظ آباد:آل پرائیویٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) آل پرائیویٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس یہاں ظفراقبال ایڈوکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں ضلع بھر سے سکولوں کے پرنسپلز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد پاس کی گئی اور کہا گیا کہ سکولوں کی بندش سے سموگ میں ایک فیصد بھی کمی واقع نہیں ہوسکی ہے۔اب جبکہ میٹرک کلاسز کا ٹاپ تعلیمی سیشن شروع ہے اور یہ ایام تعلیمی لحاظ سے اہم ترین ہیں۔ لاکھوں خوانچہ فروش،ریڑی بان اور رکشہ وین ڈرائیورز سکولوںکی بندش سے بے روزگار ہوچکے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر تمام نجی وسرکاری سکولز کھولنے کا اعلان کرے۔اجلاس سے سیکریٹری فیض رسول نے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدور کاشف مرزا اور ادیب جاودانی سے لاہور میں مشترکہ لائحہ  عمل اور احتجاج کی درخواست بھی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن