گوجرانوالہ:یکم نومبر سے شروع ہونے والی کھیلتا پنجاب گیمز اختتام پذیر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ یکم نومبر سے شروع ہونے والی کھیلتا پنجاب گیمز اختتام پزیر ہو گئیں ۔وزیر اعلی کھیلتا پنجاب پروگرام حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے اس پروگرام کے تحت کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع میسر آئے ہیں اور کھیلیں مقامی سطح کے ٹیلنٹ کوابھارنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔ان گیمز میں کھلاڑیوں نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ اے سی سٹی اقرامبین ،اے سی صدر ڈاکٹر حلیمہ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد سجاد،پرنسپل ادارہ ساجد جمال خان ،تحصیل سپورٹس آفیسرزکھلاڑیوں و دیگر نے تقریب میں شرکت کی کمشنر نے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلوں جن میں کرکٹ ،فٹبال ،ہاکی اور کبڈی شامل تھے کا آغاز یکم نومبر کو ہوا اور10نومبر کو اختتام پزیر ہوئے ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سپورٹس کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن