کامونکی(نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز ٹبہ محمد نگر کے سیم نالہ سے برآمد ہونیوالی ٹکڑوں میں بٹی نامعلوم نوجوان کی نعش بارے شناخت ہوگئی ہے،مقتول نوجوان ندیم سرور ولد غلام سرور بوریوالہ کا رہائشی اور پاک آرمی میں ڈیلی ویجز پر ملازم تھا، مقتول پانچ روز قبل گھر سے اچانک غائب ہوگیاتھا،ورثاء نے مقامی پولیس سے رابطہ کرلیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔