گوجرانوالہ:ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام سموگ آگاہی واک 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام سموگ آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ محترمہ اقصیٰ ا مین ڈوگر ،سپرنٹنڈنٹ میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں رضوان علی، سیکرٹری یونین کونسل تنویر احمد وڑائچ  کے علاوہ کثیر تعداد میں سرکاری افسران، اہلکاران اور شہریوں نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ ایک سنگین  صورت اختیار کرچکی ہے ، اس پر قابو پانے کیلئے شہری حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ شہری بلا ضرورت گھر سے نا نکلیں،یاد رکھیں سموگ نظر کی خرابی کے علاوہ گلے کی خراش۔سینے اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے لہذا باہر نکلتے وقت ناک اور منہ کو رومال یا ماسک سے ڈھانپ لیں۔

ای پیپر دی نیشن