گوجرانوالہ:کے پی آئیزکی ہفتہ وارپیش رفت بارے جائزہ اجلاس

Nov 15, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے زیرصدارت بنیادی کارکردگی اعشاریوں(کے پی آئیز)کی ہفتہ وارپیش رفت بارے جائزہ اجلاس 08نومبرسے 13نومبر تک گذشتہ ہفتے کے 32کے پی آئیز (بنیادی کارکردگی اعشاریوں)میں گوجرانوالہ ضلع ڈویژن میں پہلے نمبر پررہا،ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے رواں ہفتہ کے کیلئے محکموں کو اسی جذبہ خدمت خلق سے محنتی جاری رکھنے کی تلقین کی،اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و محکموں کو شاباش دی اور ان محنت کوسراہا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے گڈ گورننس انیشی ایٹیوزعوام کی فلاح کے اقدامات پرمشتمل ہیں ان میں پرائس کنٹرول(ناجائز منافع خوری کی روک تھام)کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

مزیدخبریں