قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)محکمہ تعلیم کی ٹیم کے کوٹ اسحاق اور لدھیوالہ وڑائچ میں پابندی کے باوجود کھلنے والے نجی سکولوں میں چھاپے متعدد سکو ل سیل کر دیئے گئے بتایا گیا ہے کے سموگ کی بگڑتی ہوئی صورتھال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے17 نومبر تک صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کو بند کر دیا تھا پابندی کے باوجود کوٹ اسحاق،عالم چوک اور لدھیوالہ وڑائچ کے تمام نجی سکول کھلے ہوئے تھے اور ان میں تعلیمی سرگرمیاں جاری تھیں جس کی شکایت ملنے پر محکمہ تعلیم کی ٹیموں نے حکومت پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے سکولز میں چھاپے مار کر متعدد سکولز سیل کر دیئے ۔ چھاپوں کی اطلاع ملنے پر دیگر سکول مالکان نے بچوں کو چھٹی دے دی۔جبکہ قلعہ دیدار سنگھ کے مختلف سکولوں کے کوئی بھی ایسی کارروائی عمل میں نہ آ سکی۔
پابندی کے باوجود کھلنے والے نجی سکولوں میں چھاپے متعدد سیل
Nov 15, 2024