گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )طب کونسل اور ہومیو کونسل کا ادغام نامنظور،جائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت پاکستان طبی کانفرنس اور پی ایچ ایم اے کے ممبران کا مشترکہ احتجاجی اجتماع ،صدر کونسل فار طب پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، صدر کونسل فار ڈاکٹر را غلام مرتضی ارڈاکٹر شوکت علی چوہدری نے کہا کہ ہمارے مطالبے نہ مانے گئے توپنجاب اسمبلی ار پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا، بیوروکریسی صرف غیر ملکی مافیا کو اہمیت دیتے ہوئے ملک بھر کے اطبا کرام اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو بے روزگار کرنا چاہتی ہے اور عوام کو مہنگے علاج پر مجبور کرنا چاہتے ہیں جو وطن عزیز اور عوام الناس کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔