گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پی ایم اے گوجرانوالہ اور سوشل سیکورٹی ہسپتال گوجرانوالہ کے باہمی اشتراک سے شوگر سے بچائو کے عالمی دن کے حوالے سے ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا اس پروگرام میں سینئر میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر عمار کلیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ صدر پی ایم اے ڈاکٹر مدثر رسول،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرحافظ وقار ظفر باجوہ، ایم ایس سوشل سیکیورٹی ہسپتال ڈاکٹر زاہد یوسف،ڈاکٹر محمد علی چیمہ، ڈاکٹر عثمان غنی خواجہ،ڈاکٹر مدثر اقبال، ڈاکٹر اختر ہنجرا و دیگر نے خصوصی شرکت کی،شرکا کی جانب سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر چار میں سے ایک شخص شوگر کا مریض بن چکا ہے۔پاکستان اس وقت شوگر کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق آنے والے چند سالوں میں بہت تیزی سے شوگر کے مریضوں اضافہ متوقع ہے جسکے بعد ہر دو میں سے ایک فرد اس جان لیوا مرض کا شکار ہوجائیگا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ وقت سے پہلے اس مرض سے بچا کی احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔سادہ خوراک، سلاد، روزانہ ورزش اور چہل قدمی کی عادت اپنائی جائے تو اس بیماری کے لاحق ہونے کے خطرات بہت کم رہ جاتے ہیں۔
گوجرانوالہ:شوگر سے بچائو کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک
Nov 15, 2024