وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ سے لیگی رہنمائوں کی ملاقات

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی سلمی بٹ کیساتھ مسلم لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کی ملاقات،تحریک انصاف کے حمایتیوں کو عہدوں سے نوازنے پر شدید احتجاج اور تحفظات کا اظہار کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی سلمی بٹ کی گوجرانوالہ آمد کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنمائوں عامر سہیل بٹ،عرفان چاند بٹ،رمیز اعجاز راجپوت،صدر کبڈی ایسوسی ایشن خرم بٹ و دیگر رہنمائوں اور کارکنوں نے ملاقات کی اس موقع پر مسلم لیگی رہنمائوں نے صوبائی وزیر فیصل کھوکھر کی طرف سے گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے حمایتی عطا فرید کو کوآرڈینیٹر بنانے پر شدید احتجاج کیا اور مسلم لیگی کارکنوں کے تحفظات سے آگاہ کیااس موقع پر ایم پی اے عمر فاروق ڈار بھی موجود تھے جنہوں نے معاون خصوصی سلمی بٹ کو مسلم لیگی کارکنوں کے تحفظات بارے آگاہ کرتے ہوئے کارکنوں کے موقف کی تائید کی۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنماں کا کہنا تھا کہ یوتھیے کو عہدہ سے ہٹانے تک احتجاج جاری رہے گاگوجرانوالہ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور اس شہر کے کارکنوں کو نظر انداز کرکے صوبائی وزیر فیصل کھوکھر اپنے تعلقات نبھانے میں مصروف ہیں جسے مسلم لیگی کارکن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور عطا فرید کو عہدے سے ہٹانے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن