قطر کے امیر کے دورہ ترکیہ کے موقع پر جمعرات کے روز دو طرفہ دفاعی و تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے معاہدات پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ ان نئے معاہدات میں ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کا معاہدہ بھی شامل ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان یہ دوطرفہ پیش رفت امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے ترکیہ کے دورے کے موقع پر سامنے آئی ہے۔دونوں ملکوں کے سربراہان شیخ تمیم حماد الثانی اور رجب طیب ایردوان کی تفصیلی ملاقات میں خطے کی صورت حال کے علاوہ بین الاقوامی منظر نامے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دونوں سربراہان نے دو طرفہ اعلیٰ سٹریٹجک کمیٹی کی مشترکہ طور پر صدارت بھی کی۔ بتایا گیا ہے کہ امیر قطر کے اس دورے میں سرمایہ کاری اور تجارت پر فوکس کیا گیا ہے۔یہ دورہ اس واقعے کے بعد ہوا ہے جب قطر نے حماس اور اسرائیل کو بتا دیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ثالثی سے ہٹ جائے گا اگر دونوں نے اپنی سنجیدگی کا اظہار نہ کیا۔ امیر قطر کے اس دورہ سے ترکیہ کے ساتھ قطر کے تعلقات اور معاہدات میں اہم پیش رفت کا باعث بننے کی توقع کی جارہی ہے۔
ترکیہ اور قطر کے درمیان دفاعی و تجارتی معاہدات پر دستخط
Nov 15, 2024 | 12:19