اسرائیلی کابینہ میں جنگی امور سے متعلق ایک وزیر نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں جنگ بندی کے لیے ایک بندوںبست کے قریب ہے ۔ تاہم اس بندوبست میں اسرائیل یہ اختیار رکھے گا کہ حزب اللہ نے جب بھی کوئی خلاف ورزی کی تو اسرائیل لبنان کے اندر بھی کارروائی کر سکے گا۔اس وزیر ایلی کوہن کے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ' روئٹرز' کو دیے گئے انٹرویو کے مطابق ' میرے خیال میں ہم ایسے بندوبست کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ اس وجہ سے جنگ شروع ہونے کے وقت سے مختلف صورت حال ہے۔'اس موقع پر یہ بات بھی واضح کی گئی کہ ہم یہ بات یقینی بنائیں کہ اسرائیلی فوج کو یہ اختیار ہوگا کہ اگر حزب اللہ واپس سرحدی علاقے کی طرف آتی ہے تو اسرائیلی فوج کارروائی کرے۔ اسرائیلی فوج کی یہ کارروائی ہر اس علاقے میں ہو سکے گی جہاں سے یہ خطرہ محسوس کرے گی کہ اس علاقے سے اسرائیلی آبادی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ایک سوال میں ایلی کوہن نے واضح کیا کہ ماضی کے مقابلے میں اب اسرائیل کم در گزر کرنے والا ہوگا۔ اس لیے جیسے ہی حزب اللہ کسی علاقے میں اپنا مضبوط گڑھ بنانے کی کوشش کرے گی اسرائیل کارروائی کرے گا۔