اسرائیل اپنے آئرن ڈوم کی حماس اور حزب اللہ علاوہ ایران کی طرف سے فائر کیے گئے بہت سے میزائلوں کو روکنے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنتا رہا اور اسرائیل کو بہتر متبادل کے طور پر امریکہ سے 'تھاڈ ' منگوانا پڑا لیکن اس کے باوجود اسرائیل اپنے آئرن ڈوم کی اچھی مارکیٹنگ کرنے میں کامیاب رہا ہےاسی کے نتیجے میں یونان اپنی فضائی حدود کے دفاع کے لیے اسرائیل کے ساتھ آئرن ڈوم نظام کی خریداری کے لیے دو اعشاریہ گیارہ ارب ڈالر میں تیار ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں کے باہم مذاکرات جاری ہیں۔یونان جس کی معیشت نے استحکام پکڑنا شروع کر دیا ہے اپنے دفاع کی مضبوطی کے لیے اگلے دس برسوں کے دوران خطیر رقم خرچ کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہے۔ اس منصوبے کا ایک حصہ اس اسرائیلی آئرن ڈوم کی خریداری ہے۔ یہ بات جمعرات کے روز اس معاملے سے آگاہ ایک یونانی ذریعے نے بتائی ہے۔یونان اپنے فضائی دفاع کے لیے اسرائیلی آئرن ڈوم کی نقل تیار کرانے کوشش میں ہے۔ اس کے مطابق اس دفاعی نظام نے حالیہ مہینوں میں غزہ اور لبنان کی طرف سے میزائیل اور راکٹ حملوں کو روکا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یونان کو یہ ضرورت اپنے روائتی حریف ترکیہ کی طرف سے ممکنہ خطرات کی وجہ سے لاحق ہے۔ کہ وہ ترکیہ سے معاملات میں بہتری کے باوجود اس معاملے میں کوتاہی نہیں کرنا چاہتا۔خبر رساں ادارے ' رائٹرز' کے مطابق یونان دفاعی حوالے سے کئی تہوں پر مبنی نظام کی تشکیل کا منصوبہ بنانا چاہتا ہے۔ اس بارے میں یونانی وزیر دفاع کو بریفنگ دی جا چکی ہے۔ اس پس منظر میں یونان کے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔یونان کے ایک اور سرکاری ذریعے کے مطابق یونان مجموعی طور پر 2035 تک اپنے دفاعی منصوبوں پر 2 ارب یورو سے بھی زیادہ کی رقم خرچ کرے گا تاکہ اپنی دفاعی اہلیت کو بڑھا سکے۔اپنے دس سالہ دفاعی منصوبے پر اخراجات کے سلسلے میں یونان امریکہ سے 40 کی تعداد میں ایف 35 جنگی طیارے بھی خریدے گا۔ نیز بہلہارا فریگیٹ سے اپنے بحری دفاع کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ علاوہ ازیں فرانس سے رافیل طیاروں کی خریداری کا بھی منصوبہ یونان کے پیش نظر ہے۔یونانی وزیر دفاع نیکوس ڈینڈیاس کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ یونان اپنی فوج اور دفاع کو اکیسویں صدی کے تقاضوں کے مطابق لائے گا۔واضح رہے اس وقت یونان اپنے فضائی دفاع کے لیے امریکی پیٹریاٹ اور روسی ساختہ 'ایس 300سسٹم' بروئے کار رکھے ہوئے ہے۔
یونان امریکی ایف 35 طیارے اور اسرائیلی آئرن ڈوم کے حصول کے لیے کوشاں
Nov 15, 2024 | 12:51