پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے لیے بحرین کے اعلی اعزاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے امیر حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی جانب سے ائیرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھوکے لئے اعزاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے پاکستان ایئر فورس کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بحرین میڈل- فرسٹ کلاس عطا کیا۔ یہ اعزاز پاکستان اور بحرین کے درمیان عسکری تعاون اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ تقریب میں بحرین کی سینئر سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جے ایف-17 بلاک III لڑاکا طیاروں کی بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بحرین میڈل عطا کیے جانے پر اظہار تشکر کیا۔ بحرین انٹرنیشنل ایئر شو کے دوران، امریکی ایئر فورس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل ڈیرک فرانس نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کیلئے بحرین کا اعلیٰ اعزاز
Nov 15, 2024 | 15:13