لاہور سمیت پنجاب میں فضائی آلودگی کا روگ برقرار ہے.زہریلی اسموگ کے باعث سانس لینا بھی محال ہوگیا ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج دوسرے نمبر پر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 780 ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسموگ سے نمٹنے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن انسٹال کر دیے گئے جبکہ گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اسموگ کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
علاوہ ازیں شدید اسموگ اور دھند کے باعث پنجاب موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کیا گیا۔ترجمان موٹر وے کے مطابق زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کریں اور دھند کی صورت میں فوگ لائٹس استعمال کریں۔ طبی ماہرین کے مطابق حساس طبیعت اور سانس کی تکلیف میں مبتلا افراد خصوصی احتیاط کریں اور شہری گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔