بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارک باد پیش کرتی ہوں:وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارک باد پیش کرتی ہوں.گرو نانک صاحب ہمیشہ انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردار رہے۔انہوں نے کہا کہ پُر امن معاشرے رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں، گرونانک نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کی تلقین کی۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کے لئے دسمبر میں  ’’مینارٹی کارڈ‘‘ فنکشنل کیا جائے گا، نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹی کارڈ سے ہر سہ ماہی 10,000 روپےدیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کو مزید یقینی بنانے کے لئے مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، ہر شہری کو تمام سہولتیں اور حقوق ملنے چاہیں، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، مل جل کر سرزمین پاک کو امن و آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن