پاکستان میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں 1443 کی کمی آئی ہے، ادارہ شماریات

پاکستان میں گزشتہ7 سال کے دوران خواجہ سراؤں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں 2017 میں خواجہ سراؤں کی تعداد 21 ہزار 774 تھی جبکہ 2023ء تک خواجہ سراؤں کی تعداد 20 ہزار 331 رہی۔ 7 سالوں میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں 1443 کی کمی آئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 2023 مردم شماری کے مطابق خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کی تعداد 1117 رہی۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق 2023 مردم شماری کے مطابق پنجاب میں خواجہ سراؤں کی تعداد 13ہزار 957، سندھ میں خواجہ سراؤں کی تعداد 4 ہزار 222 رہی۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق بلوچستان میں خواجہ سراوں کی تعداد 765 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواجہ سراؤں کی تعداد 270 ہے

ای پیپر دی نیشن